ایران کے ساتھ اب کسی نہ کسی طریقے سے معاہدہ کرنے کا وقت آ گیا، ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (03 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ اب کسی نہ کسی طریقے سے معاہدہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت رکنے کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں، ایران سے گفتگو مسلسل جاری ہے، تاہم یہ بات چیت کس سمت جائے گی، یہ کوئی نہیں جانتا۔انھوں نے کہا ایران سے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کر لیں، 47 سال سے ایران جو کر رہا ہے اسے مزید ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انھوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ 4 دن پہلے، کل اور آج بھی رابطے ہوئے ہیں، مذاکرات کہاں تک پہنچتے ہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔لبنان میں جزوی جنگ بندی؛ حزب اللہ نے اسرائیل پر واضح کر دیادوسری طرف ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر، ایئر بیس اور ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا، یہ کارروائی امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، کمانڈر سینٹ کام کے مطابق امریکی فورسز نے متعدد ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرائے، امریکی فورسز نے ایرانی جزیرہ قشم پر حملے کیے، جو ایران کی جانب سے میزائل و ڈرون حملوں کے جواب میں کیے گئے، ایران نے ہمسایہ ممالک کی طرف بیلسٹک میزائل داغے، لیکن ہدف پر نہ لگ سکے۔