سی بی ایس ای چیئرمین اور سکریٹری کا تبادلہ مودی حکومت کی ناکامیوں کا اعتراف ہے: این ایس یو آئی

Wait 5 sec.

نئی دہلی: سی بی ایس ای امتحانات کے بعد سامنے آنے والی مبینہ خامیوں، بے ضابطگیوں اور انتظامی کوتاہیوں کے درمیان مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے سی بی ایس ای کے چیئرمین اور سکریٹری کے تبادلہ سے متعلق فیصلے پر سیاسی اور تعلیمی حلقوں میں بحث تیز ہو گئی ہے۔ کانگریس کی طلبا تنظیم ’نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا‘ (این ایس یو آئی) نے اس قدم کو اپنی جدوجہد کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔मोदी सरकार ने मान लिया है कि CBSE में गड़बड़ियां और घोटाला हुआ है।ये NSUI की बड़ी जीत है। हम सड़कों पर रहे और आंदोलन किया। नेता विपक्ष राहुल गांधी जी पहले दिन से ही छात्रों की आवाज उठा रहे हैं।मोदी सरकार ने CBSE के अध्यक्ष और सचिव, दोनों का तबादला कर दिया है, जो सरकार की… pic.twitter.com/k1oZLiRjeb— Congress (@INCIndia) June 3, 2026این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے بالآخر یہ تسلیم کر لیا ہے کہ سی بی ایس ای کے نظام میں سنگین بے ضابطگیاں اور گھوٹالے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق چیئرمین اور سکریٹری کے تبادلے سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ امتحان کے عمل میں پیدا ہونے والے مسائل محض اتفاقی نہیں تھے بلکہ انتظامی ناکامیوں کا نتیجہ تھے۔ ونود جاکھڑ کی یہ ویڈیو کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر بھی کی ہے۔اس ویڈیو میں ونود جاکھڑ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ این ایس یو آئی نے طلبا کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مسلسل سڑکوں پر احتجاج کیا اور مختلف سطحوں پر تحریک چلائی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے قائد راہل گاندھی نے بھی پہلے دن سے طلبا کے مسائل کو اٹھایا اور ان کی آواز بننے کی کوشش کی۔ این ایس یو آئی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’مودی حکومت نے مان لیا ہے کہ سی بی ایس ای میں گڑبڑیاں اور گھوٹالے ہوئے ہیں۔ یہ این ایس یو آئی کی بڑی جیت ہے۔ ہم سڑکوں پر رہے، احتجاج کیا اور طلبا کے حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کی۔ راہل گاندھی شروع سے ہی طلبا کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سی بی ایس ای کے چیئرمین اور سکریٹری دونوں کا تبادلہ دراصل حکومت کی ناکامیوں کا اعتراف ہے۔ ان کے مطابق اگر امتحان کے نظام میں سب کچھ درست ہوتا تو اتنی بڑی انتظامی تبدیلیوں کی ضرورت پیش نہ آتی۔سی بی ایس ای-او ایس ایم تنازعہ پر حکومت کا اہم اقدام، چیئرمین اور سکریٹری کا تبادلہ، تحقیقاتی کمیٹی قائمونود جاکھڑ نے یقین دلایا کہ این ایس یو آئی مستقبل میں بھی طلبا کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم عدالت، پارلیمنٹ اور سڑک، ہر سطح پر طلبا کے حقوق کی لڑائی لڑتی رہے گی اور کسی بھی ناانصافی یا بے ضابطگی کے خلاف آواز اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔