سعودی عرب کے صحرائی جنگل میں 100 برس بعد دنیا بھر میں‌ نایاب ترین جانور کا جنم

Wait 5 sec.

ریاض (2 جون 2026): سعودی عرب میں 100 برس بعد ایک نایاب جانور کی پیدائش ہوئی ہے اور اس کی پیدائش کا انکشاف ایک سال بعد ہوا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صحراؤں میں 100 سال سے زائد عرصے کے بعد نایاب جانور کی پیدائش ہوئی ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کی پیدائش کا علم بھی اس بچے کے پیدا ہونے کے ایک سال بعد ہوا ہے۔یہ نایاب جانور جنگلی اونیگر (ایشیائی جنگلی گدھا) ہے جس کے پہلے بچے نے شہزادہ محمد بن سلمان شاہی ریزرو میں جنم لیا ہے۔سعودی وائلڈ لائف حکام کے مطابق ایشیائی جنگلی گدھے کا یہ بچہ نر ہے، جو جون 2025 میں جزیرہ نما عرب کی جنگلی حیات کی بحالی کے پروگرام کے تحت پیدا ہوا تھا۔اس پروگرام کو ریزرو نے 23 فطرتی اقسام کو ان کے سابقہ قدرتی مساکن میں دوبارہ بسانے کے مقصد سے شروع کیا تھا۔حکام کے مطابق اس کی پیدائش کا اعلان ایک سال بعد اس لیے کیا گیا ہے کہ کیونکہ جنگلی گدھے کی زندگی کا پہلا سال سب سے زیادہ نازک ہوتا ہے اور ان کے بچوں میں بقا کی شرح 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہوتی۔حکام کے مطابق موسم سرما میں جنگلی گدھے کے مزید دو بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ماہرین حیوانیات کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ان جنگلی اونیگر کی تعداد 600 سے بھی کم رہ گئی ہے۔