ایران کے ساتھ مذاکرات کی معطلی پر صدر ٹرمپ کا اہم بیان

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مذاکرات کی معطلی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی کی جانب سے مذاکرات معطل کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، ایرانی خاموشی پر کوئی اعتراض نہیں ہم انتظار کرنے کے لیے تیار ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے مذاکرات کی معطلی سےمتعلق ہمیں باقاعدہ مطلع نہیں کیا اور مذاکرات معطلی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم وہاں بمباری شروع کر دیں گے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی بدستور برقرار رکھی جائے گی۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔