لبنان اور غزہ میں سرخ لکیریں عبور کرنے کا مطلب براہ راست جنگ ہے، پاسداران

Wait 5 sec.

ایران کی سپاہ پاسداران کا کہنا ہے کہ لبنان اور غزہ میں سرخ لکیریں عبور کرنے کا مطلب براہ راست جنگ ہے سرخ لکیریں عبور کرنے کو قومی سلامتی اور اسلامی مزاحمت کی قیمت ادا کرنا سمجھا جائے گا۔سپاہ پاسداران نے دوٹوک پیغام دیا کہ آبنائے ہرمز پر اپنے کنٹرول کو اس کے بدلے برقرار رکھا جائے گا، بامعنی اور نئے محاذ کھول کر دفاعی کارروائیاں کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔