واشنگٹن (31 مئی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے ڈیل کے قریب ہیں مگر جلد بازی نہیں کریں گے، اچھی ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ فوجی آپریشن کریں گے، ڈیل پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔فاکس نیوز پر اپنی بہو لارا ٹرمپ کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں خریدے گا، بلکہ کسی بھی طریقےسے انھیں حاصل نہ کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے، یہ تبدیلی مذاکرات کی ایک بڑی کامیابی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران نے یو اے ای، کویت، بحرین اور سعودی عرب پر حملے کیے، ایران اس وقت بہت بری حالت میں ہے، ہم جو چاہتے ہیں وہ ایران سے حاصل کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا ’’میں معاہدہ کرنے کو ترجیح دوں گا کیوں کہ دستخط ہوتے ہی ہم آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھول سکتے ہیں، ایک ضمانت جو مجھے ہر حال میں چاہیے وہ یہ ہے کہ ایران کے پاس کوئی ایٹمی ہتھیار نہیں ہوں، اور وہ اس پر راضی ہو گئے ہیں، اور یہ بہت دل چسپ تھا کہ ایران نے کہا کہ ہم ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کریں گے۔‘‘250 ڈالر کے نئے نوٹ کا جھگڑا کیا ہے؟امریکی صدر نے کہا ’’میں نے کہا اچھا اگر آپ ایٹمی ہتھیار خریدیں تو کیا ہوگا؟ تو اب یہ کہتا ہے کہ ہم کسی بھی طرح سے فوجی ہتھیار تیار نہیں کریں گے اور نہ ہی خریدیں گے، یہ بہت بڑا فرق ہے تو ہمیں آہستہ آہستہ وہ مل رہا ہے جو ہم چاہتے ہیں۔‘‘انھوں نے مزید کہا ’’ایران بہت سخت مذاکرات کار ہے اور اس میں کافی وقت لگتا ہے لیکن مجھے کوئی جلدی نہیں ہے، میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے جلدی ہے، پٹرول کی قیمتیں گریں گی لیکن اگر میں جلدی میں ہوں تو میں کوئی اچھا سودا نہیں کروں گا۔‘‘