واشنگٹن (31 مئی 2026): امریکی فوج نے گیمبیا کے بحری جہاز کے انجن روم پر ہیل فائر میزائل داغ کر اسے ناکارہ بنا دیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ خلیج عمان میں ایرانی بندرگاہ جانے والے جہاز کو میزائل مار کر ناکارہ بنا دیا گیا ہے، گیمبیا کے پرچم بردار جہاز کو امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا گیا۔سینٹ کام کے مطابق ایم وی لیان اسٹار کو 20 سے زائد وارننگز جاری کی گئی تھیں، تاہم عملے کی عدم تعمیل پر ہیل فائر میزائل سے اس کے انجن روم کو نشانہ بنایا گیا۔سینٹکام کا کہنا ہے کہ جہاز لیان اسٹار کو ایران کی جانب سفر سے روک دیا گیا ہے، اور ایران سے جنگ بندی کے باوجود ناکہ بندی پر مکمل عمل درآمد جاری ہے، اب تک 5 تجارتی جہاز ناکارہ اور 116 کا رخ موڑا جا چکا ہے۔ایران ہر طریقے سے ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرنے پر رضا مند ہو گیا، ٹرمپ کا فاکس نیوز پر بہو کو انٹرویودوسری طرف آبنائے ہرمز سے متعلق ایرانی افواج نے جہازوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری افواج ہرمز کا انتظام مکمل صلاحیت سے سنبھال رہی ہیں، خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ تمام بحری جہاز ایران کے مقرر کردہ راستوں پر چلنے کے پابند ہیں، آبنائے میں مداخلت کرنے والے فوجی جہاز ہدف بن سکتے ہیں، اور ہرمز ٹرانزٹ قواعد کی خلاف وزری کرنے والے جہاز خطرے میں ہوں گے۔