مرکزی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی برآمد سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ یکم جون 2026 سے پٹرول، ڈیزل کے ساتھ ساتھ ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پر لگنے والی برآمدی ڈیوٹی کم کر دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اس فیصلے سے ان کمپنیوں پر براہ راست اثر پڑے گا جو ہندوستان سے ریفائنڈ تیل بیرون ملک فروخت کرتی ہیں۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ملک میں استعمال ہونے والے ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پٹرول پمپس پر فروخت ہونے والے تیل کی قیمت میں کمی نہیں ہوگی۔ بلکہ یہ فیصلہ صرف اور صرف بین الاقوامی تجارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ایندھن کی قیمتوں میں 10 دنوں کے اندر چوتھی بار اضافہ، آج پٹرول 2.61 اور ڈیزل 2.71 روپئے فی لیٹر ہوا مہنگابین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں کی بنیاد پر حکومت ہر 15 ویں دن ٹیکس کی شرحوں کا جائزہ لیتی ہے۔ ان نرخوں پر پچھلی بار 16 مئی 2026 کو نظر ثانی کی گئی تھی۔ تازہ ترین جائزے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم جون سے پٹرول کی برآمدات پر صرف 1.5 فی لیٹر کی خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی (ایس اے ای ڈی) عائد کی جائے گی۔ ڈیزل کی برآمد پر ڈیوٹی کو کم کر کے 13.5 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ ایوی ایشن فیول (اے ٹی ایف) پر یہ ڈیوٹی اب 9.5 فی لیٹر ہوگی۔ اہم بات یہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل دونوں کی برآمد پر لگائے جانے والے روڈ اینڈ انفراسٹرکچر سیس (آر آئی سی) کو صفر پر رکھا گیا ہے۔اس فیصلے کی جڑیں کچھ ماہ پرانی ہیں۔ رواں سال 27 مارچ 2026 کو حکومت نے پٹرول، ڈیزل سمیت ہوابازی کے ایندھن کی برآمد پر یہ خصوصی ٹیکس عائد کیا تھا۔ اس وقت مغربی ایشیا میں کشیدگی بڑھ رہی تھی اور جغرافیائی سیاسی بحران گہرا ہوتا جا رہا تھا۔ ایسے میں گھریلوں بازار میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت نہ ہو جائے، یہ یقینی بنانے کے لیے حکومت یہ قدم اٹھایا تھا۔ اس ٹیکس کا بنیادی مقصد کمپنیوں کو تیل کی بڑی مقدار برآمد کرنے سے روکنا اور ملک کے اندر مناسب سپلائی برقرار رکھنا تھا۔اگرچہ کمپنیوں کو برآمدات کے محاذ پر راحت ملی ہے، لیکن عام آدمی اس وقت مہنگائی سے دوچار ہے۔ 25 مئی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا تھا، جو گزشتہ 2 ہفتوں سے بھی کم عرصے میں لگاتار چوتھا اضافہ ہے۔ اس کے بعد دہلی میں پٹرول 100 روپے کے ہندسے کو عبور کردگیا ہے۔ تازہ ترین اضافے کے بعد راجدھانی دہلی میں پٹرول 2.61 روپئے مہنگا ہو گیا ہے، جو 102.12 روپئے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے، جب کہ ڈیزل 2.71 روپئے بڑھ کر 95.20 روپئے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں پھر لگی آگ، چار دنوں میں چوتھی مرتبہ اضافہپٹرول-ڈیزل قیمتوں کی دیگر میٹروپولیٹن شہروں میں بھی یہی صورتحال ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 113.51 روپے اور ڈیزل کی قیمت 99.82 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں صارفین کو ایک لیٹر پٹرول کے لیے 111.21 روپئے اور ڈیزل کے لیے 97.83 روپئے ادا کر کرنے پڑ رہے ہیں۔ چنئی میں پیٹرول 107.77 روپے اور ڈیزل 99.55 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔