مغربی بنگال کے ضلع ہگلی میں واقع چنڈی تلا پولیس اسٹیشن کے سامنے آج اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ترنمول کانگریس کلیان بنرجی کی قیادت میں اپنے گرفتار لیڈران اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ لے کر میمورنڈم دینے پہنچی۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ پر شائع خبر کے مطابق مظاہرین نے انہیں گھیر لیا، کالے جھنڈے دکھائے، نعرے بازی کی اور مبینہ طور پر ان پر حملہ کر دیا گیا۔ حالانکہ اس دوران سیکورٹی اہلکاروں اور ساتھیوں نے کلیان بنرجی کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنا سر پکڑ کر سڑک پر گر گئے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقع پر بھاری پولیس فورس اور مرکزی سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا۔Hooghly, West Bengal: TMC MP Kalyan Banerjee says, "I was coming alone; there was no one with me. BJP members used abusive language and hit me on the head with a deuce ball. My head is bleeding... Now people will decide whether it is right or wrong that MPs are being continuously… pic.twitter.com/Yw5NNhufzh— IANS (@ians_india) May 31, 2026الزام ہے کہ مظاہرے کے دوران دور سے پتھر پھینکا گیا۔ یہ پتھر کلیان بنرجی کے سر پر لگا، جس سے چوٹ کھا کر وہ زمین پر گر پڑے۔ ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ نے اس حملے کا الزام بی جے پی کارکنوں پر عائد کیا ہے۔ اس حملے کے دوران موقع پر سیکورٹی اہلکار تعینات تھے۔ انہوں نے کلیان بنرجی کو سہارا دینے کی کوشش بھی کی، لیکن سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ نیچے گر گئے۔ابھیشیک بنرجی پر حملے کو لیکر راہل گاندھی برہمواضح رہے کہ ایک روز قبل ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی پر مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے سونارپور میں اس وقت ہوا تھا جب وہ انتخاب کے بعد ہونے والے تشدد کے متاثرین میں سے ایک سے ملنے کے لیے اس علاقے میں گئے تھے، متاثرہ سنجو کرماکر بھی ٹی ایم سی کے کارکن تھے۔ اس دوران ابھیشیک بنرجی پر سینکڑوں لوگوں نے حملہ کر دیا اور ان پر انڈے اور پتھر پھینکے۔ واقعہ کی ویڈیو میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کرکٹ ہیلمیٹ پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ان کے ساتھ ان کے ساتھی بھی ہیں اور درجنوں لوگ ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔ بھیڑ نے ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے ابھیشیک بنرجی کو وہاں سے بچا کر باہر نکالا۔