مکہ مکرمہ (31 مئی 2026): حج 2026 میں نوجوان نے اپنے والد کو کمر پر اٹھا کر مناسک حج ادا کرائے نوجوان کی اس خدمت نے سب کو متاثر کیا۔اللہ تعالیٰ نے ماں باپ کی خدمت کو اولاد پر فرض قرار دیتے ہوئے اس پر اجر عظیم کا اعلان کیا ہے اور والدین کے حقوق کے بارے میں کلام پاک میں بیان اور کئی احادیث موجود ہیں۔والدین سے گہری محبت اور عقیدت کا ایک منظر حج 2026 میں دیکھا گیا جہاں دوران حج ایک نوجوان نے اپنے معمر والد کو کمر پر اٹھا کر حج کے مناسک ادا کرائے۔عرب میڈیا کے مطابق ایک نوجوان حاجی نے رش کے درمیان اپنے والد کو کمر پر اٹھا کر حج کرایا، جس نے بھی یہ منظر دیکھا اس کی بیٹے کی والد سے عقیدت اور محبت دیکھ کر آنکھیں مسرت سے نم ہو گئیں۔نوجوان کی یہ روح پرور تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے اور دنیا بھر سے اس جذبے کی تحسین کی جا رہی ہے۔