’امیگریشن اینڈ فارنرز رولز، 2025‘ تبدیل، غیر ملکیوں پر ہوگی سخت نظر، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

Wait 5 sec.

’امیگریشن اینڈ فارنرز رولز، 2025‘ میں ترمیم کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے کئی اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ نئے قوانین کے تحت اب ہندوستان آنے والے غیر ملکی شہریوں کو اپنے ویزا کی میعاد سے زیادہ  قیام  کے لیے ویزا مدت ختم ہونے سے پہلے رجسٹریشن کرانا ہوگا۔حکومت امیگریشن کے حوالے سے نیا قانون لانے کی کر رہی تیاری، 1983 کے امیگریشن ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہوزارت داخلہ کی طرف سے جاری جی ایس آر 424 (ای) نوٹیفکیشن کے مطابق امیگریشن اینڈ فارنرز رولز، 2025 میں کئی ترامیم کی گئی ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق اب 180 دن یا اس سے کم مدت کے ویزا پر ہندوستان آنے والے ان غیر ملکی شہریوں کو، جو اپنی مقررہ ویزا میعاد سے زیادہ ملک میں قیام کے خواہشمند ہیں، اپنی 180 دنوں کی میعاد پوری ہونے سے پہلے کسی بھی وقت اپنا سرکاری رجسٹریشن لازمی طور سے کرانا ہوگا۔ کچھ مخصوص حالات (ایمرجنسی) میں ہی تاخیر سے رجسٹریشن کی اجازت دی جائے گی۔وزارت نے قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے ہندوستانی والدین کے بچوں کے لیے شہریت سے متعلق خصوصی التزامات شامل کئے ہیں۔ اس طرح اگر بچہ ہندوستان میں رہتے ہوئے کسی بھی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کر لیتا ہے تو ایسی حالت میں والدین کو اس کی معلومات 30 دنوں کے اندر رجسٹریشن افسر کو دینی ہوگی۔ اس کے علاوہ اپیل کا عمل مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی شہریوں کے لیے نافذ پرانے قوانین کے تحت یہ نظام  کافی مختلف تھا۔ پہلے ہندوستان آنے والے غیر ملکی شہریوں کو اپنی مقررہ میعاد یعنی 180 دن پورے ہو جانے کے بعد بھی اگلے 14 دنوں کے اندر رجسٹریشن کرانے کی قانونی اجازت دی گئی تھی، جسے اب پوری طرح ختم کر دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے ذریعہ قواعد میں کی گئی اس بڑی تبدیلی کا بنیادی مقصد ہندوستان آنے والے غیر ملکی شہریوں کی ملک میں موجودگی کی نگرانی کو درست کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی امیگریشن کے پورے عمل کو ڈیجیٹل اور انتظامی طور پر مزید موثر اور شفاف بنانا ہے، تاکہ سیکورٹی برقرار ہے۔ تازہ نوٹیفکیشن میں ہر اسپتال، نرسنگ ہوم یا کسی دوسرے طبی ادارے کے لیے رپورٹنگ کی ضروریات اور انتظامی طریقہ کار سے متعلق دفعات میں بھی ترمیم کی گئی ہے جو اپنے احاطے میں طبی، رہائشی یا سونے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔