علاقائی پارٹیوں کی آمدنی میں 52فیصد گراوٹ، 21 جماعتوں نے کمائی سے زیادہ کیا خرچ، اے ڈی آر کی رپورٹ میں ہوا انکشاف

Wait 5 sec.

انتخابی اصلاحات کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’اے ڈی آر‘ یعنی ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز نے ملک کی علاقائی سیاسی پارٹیوں کی مالی حالت کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 25-2024 میں 36 علاقائی پارٹیوں کی مجموعی آمدنی میں 51.57 فیصد کی بھاری کمی آئی ہے جب کہ ان میں سے 21 پارٹیوں نے اپنی اعلان کردہ آمدنی سے زیادہ پیسہ خرچ کیا ہے۔ملک کے 47 فیصد وزراء کے خلاف درج ہیں مجرمانہ معاملے، اے ڈی آر کی رپورٹ میں انکشافاے ڈی آر نے حال ہی میں جاری کردہ اپنی رپورٹ میں 67 منظور شدہ علاقائی پارٹیوں میں سے 36 پارٹیوں کے آڈٹ شدہ کھاتوں کی جانچ کی ہے۔ ان پارٹیوں  کی 25-2024 کی آڈٹ رپورٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقی 31 پارٹیوں نے 31 اکتوبر 2025 کی مقررہ میعاد کے 207 دن بعد بھی اپنی آڈٹ رپورٹ جمع نہیں کی تھی۔تحقیقات کے مطابق 25-2024 میں 36 علاقائی پارٹیوں کی کل آمدنی 1,192.94 کروڑ روپئے رہی جو گزشتہ سال 24-2023 میں 2,463.17 کروڑ روپئے تھی۔ یعنی کمائی میں 1,270.23 کروڑ روپئے اور 51.57 فیصد کی کمی درج کی گئی۔وہیں ان پارٹیوں کا مجموعی خرچ 1,433.07 کروڑ روپئے رہا۔ یہ ان کی مجموعی آمدنی سے 240.12 کروڑ روپئے زیادہ تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ اخراجات آمدنی سے تقریباً 20 فیصد زیادہ ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 5 پارٹیوں کا کل آمدنی میں تقریباً 69 فیصد اور کل اخراجات میں 77 فیصد سے زیادہ حصہ تھا۔Analysis of Income & Expenditure of Regional Political Parties for FY 2024-25#ADRReport: https://t.co/ciztKijuLj(1/2)ADR's Appeal:Over the past few years, the availability of funds has increasingly become a major challenge, and sustaining our operations and continuing… pic.twitter.com/QtLjQBuUGu— ADR India & MyNeta (@adrspeaks) May 27, 2026علاقائی پارٹیوں میں تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کی آمدنی سب سے زیادہ تھی۔ پارٹی نے 228.31 کروڑ روپے آمدنی کا اعلان کیا، جو کل آمدنی کا 19.14 فیصد ہے۔ اس کے بعد آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی آمدنی 219.35 کروڑ روپے اور وائی ایس آر کانگریس کی آمدنی 140.39 کروڑ روپے تھی۔ وائی ​​ایس آر کانگریس اخراجات کے معاملے میں سرفہرست ہے۔ پارٹی نے 340.20 کروڑ روپے خرچ کئے۔ اس کے بعد بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) نے 288.44 کروڑ روپے اور ٹی ایم سی نے 227.59 کروڑ روپے خرچ کیے۔15 پارٹیاں ایسی رہیں جنہوں نے اپنی آمدنی کا کوئی حصہ خرچ نہیں کیا۔ ٹی ڈی پی نے سب سے زیادہ 166.98 کروڑ روپے بچائے۔ اس کے بعد مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) سے36.27 کروڑ روپئے اور اے آئی اے ڈی ایم کے نے 35.86 کروڑ روپئے بغیر خرچ رکھے۔ علاقائی پارٹیوں کی سب سے بڑی کمائی کا ذریعہ چندہ اور رضاکارانہ عطیات رہے۔ کل آمدنی میں 702.36 کروڑ روپئے یعنی 58.88 فیصد حصہ چندہ اور عطیات سے آیا۔ ٹی ایم سی کو سب سے زیادہ 184.08 کروڑ روپئے کا چندہ ملا۔ اس کے بعد وائی ایس آر کانگریس کو 140.05 کروڑ روپئے اور ٹی ڈی پی کو 85.20 کروڑ روپئے کا عطیہ موصول ہوا۔ اس کے علاوہ سود سے ہونے والی آمدنی 277.21 کروڑ روپے رہی، جو کل آمدنی کے 23.24 فیصد ہے۔