اسرائیل امریکا کو کس کس طرح قابو کرتا ہے؟ شاہ ایران کا 50 سال پرانا انٹرویو وائرل

Wait 5 sec.

(2 جون 2026): یہ تاثر گہرا ہو چکا ہے کہ امریکا اسرائیل کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے مگر ایسا کیسے ہوتا ہے اس کا انکشاف شاہ ایران نے 50 سال پہلے کر دیا تھا۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ امریکا میں اسرائیلی لابی سب سے مضبوط ہے اور اس کے فیصلے پرو اسرائیل ہوتے ہیں۔ حال ہی میں ایران پر حملے بھی اس رائے کو مزید تقویت دیتے ہیں۔اس وقت جب اسرائیل کی وجہ سے ایران اور امریکا کشیدگی عروج پر ہے تو شاہ ایران محمد رضا پہلوی کا نصف صدی قبل انٹرویو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے امریکا اور اسرائیل کے تعلقات پر کھل کر بات کی تھی۔یہ انٹرویو مائیک والیس نامی صحافی نے لیا تھا، جس میں شاہ ایران رضا پہلوی نے کھلے الفاظوں میں کہا تھا کہ اسرائیل بہت چیزوں کو کنٹرول کرتا ہےشاہ ایران محمد رضا پہلوی نے آج سے 50 سال قبل ایک انٹریو میں اسرائیل اور امریکی تعلقات سے متعلق گہری بصیرت فراہم کی تھی۔سوشل میڈیا پر شاہ ایران کی ایک پرانی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا کے حوالے سے کہا تھا کہ اسرائیل بہت سی چیزوں کو کنٹرول کر رہا ہے اور ان کے اس بیان پر مذکورہ اینکر نے حیرت کا اظہار بھی کیا تھا۔جب شاہ ایران سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ امریکا میں اسرائیلی لابی امریکی صدور کو کنٹرول کرتی ہے جس پر اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ لابی کا 100 فیصد اثر نہیں ہوتا لیکن تھوڑا بھی اسرائیلی مفاد کیلیے بہت ہوتا ہے۔شاہ رضا پہلوی نے اس کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس کئی ذرائع اور طریقے ہیں جس سے وہ لوگوں پر دباؤ ڈالتا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ مستقبل میں اس کا نتیجہ اسرائیل کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔اینکر کے اسی سے جڑا ایک سوال پوچھا کہ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ امریکی صدور اسرائیلی لابی کی طرف اتنی توجہ دیتے ہیں جس پر شاہ ایران نے جواب دیا کہ کیونکہ وہ (اسرائیلی) کئی چیزوں کو کنٹرول کر رہے ہیں اس لیے وہ طاقتور ہیں۔اینکر نے پوچھا وہ (اسرائیلی) کیا کنٹرول کر رہے ہیں؟ شاہ ایران نے جواب دیا کہ اخبار، میڈیا، بینکس، فائنانس اور میں اس سے آگے ذکر نہیں کروں گا۔ The forgotten 1976 interview where the Shah of Iran went completely off-script on the Israel lobby…"They are controlling many things…"The interviewer, Mike Wallace, couldn't believe it.Years before his kingdom was toppled, he was expressing the same concerns so… pic.twitter.com/Ox895RAJ43— Mario Nawfal (@MarioNawfal) May 31, 2026