امریکی میڈیا کا ایرانی صدر کے مستعفی ہونے کا دعویٰ، ایران کی تردید

Wait 5 sec.

واشنگٹن (یکم جون 2026): امریکی میڈیا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے مستعفی ہونے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ایران کی اس کی تردید کر دی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔رپورٹ میں ایرانی صدر کے مستعفی ہونے کی وجہ مبینہ طور پر ان کے اختیارات کو محدود کرنا بتائی گئی ہے۔Iran’s president has reportedly asked to resign, citing a loss of authority inside the country’s ruling system.According to reports, Masoud Pezeshkian told the Supreme Leader’s office that he and his government have been excluded from major decision-making, leaving him unable… pic.twitter.com/ronp6oNvrI— Fox News (@FoxNews) May 31, 2026کہا گیا ہے کہ مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے دفتر کو بتایا کہ انہیں اہم فیصلوں کے عمل سے باہر رکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے ادا نہیں کر پا رہے۔تاہم ایرانی حکام نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، صدارتی دفتر کے عہدیداروں اور پاسداران انقلاب گارڈز سے وابستہ ذرائع نے کہا ہے کہ صدر نے نہ تو استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی انہوں نے ایسی کوئی درخواست کی ہے، صدر مسعود پزشکیان بدستور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔دریں اثنا ایرانی صدر نے خود براہ راست بیانات جاری کیے جن میں انہوں نے ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیے گئے بیانات میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ میں میدان میں ڈٹا ہوا ہوں اور کسی بھی واقعے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے موجودہ مرحلے کے دوران کام جاری رکھنے سے اپنے وابستہ رہنے پر زور دیا۔ہم کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، ایرانی صدر