بیڈ میں چلا بلڈوزر! نیٹ پیپر لیک کے ملزم کلکرنی کا زیر تعمیر عالیشان بنگلہ زمیں دوز، مدھیہ پردیش میں نیٹ طالبہ کی خود کشی

Wait 5 sec.

مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں انتظامیہ نے نیٹ پیپر لیک معاملے کے ملزم پی وی کلکرنی کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ بیڈ میونسپل کارپوریشن نے بغیر اجازت کے بنائے جا رہے عالیشان گھر کو بلڈوز چلا کر زمیں دوز کر دیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل ہی بلدیہ نے نوٹس جاری کیا تھا لیکن اس کے بعد بھی تعمیر نہیں روکی گئی۔ اس پر میونسپل ٹیم نے بھاری پولیس فورس کے ساتھ پیر کو کارروائی شروع کی۔ یہ کارروائی منگل کو بھی جاری ہے۔نیٹ پیپر لیک معاملہ: ڈاکٹر منوج سمیت 3 ملزمان 15 جون تک عدالتی حراست میں بھیجے گئےنیٹ گھپلے کے ملزم پی وی کلکرنی کے ذریعہ بیڈ میں یہ عالیشان گھر بغیر کسی رسمی منظوری کے بنایا جا رہا تھا۔ میونسپل کارپوریشن کی تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس جائیداد پر کلکرنی کے علاوہ 5 دیگر افراد کے بھی نام درج ہیں۔ نقشہ پاس کرائے بغیر ہی مکان کی تعمیرکی جارہی تھی۔واضح رہے کہ پی وی کلکرنی کا نام نیٹ گھپلے میں آنے کے ساتھ ہی اس کے اس عالیشان گھر کی تعمیر بھی موضوع بحث بن چکی تھی۔ جب میونسپل کارپوریشن نے چھان بین کی تو بے شمار بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ ایم آر ٹی پی ایکٹ کے التزامات کے تحت وارننگ جاری کرنے کے باوجود تعمیرات نہیں روکی گئیں۔ جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے بلڈوزر ایکشن شروع کیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی غیر قانونی تعمیرات سے نمٹنے کے لیے کی گئی ہے۔نیٹ پیپر لیک معاملہ میں اب تک 5 گرفتار، راجستھان پولیس کے مطابق 1000 ہزار طلبہ تک پہنچا تھا ’لیک پیپر‘نیٹ گھپلے میں نام سامنے آنے کے بعد پی وی کلکرنی کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ ہو رہی تھی۔ جس میں اب اس کے غیر قانونی عالیشان بنگلے کی تعمیر پر بلڈوزر ایکشن کی مقامی لوگوں نے تعریف کی ہے۔ ان کے مطابق اس پر مزید سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ بتا دیں کہ نیٹ پیپر لیک کا معاملہ اس وقت قومی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں حکومت پر ملزمین کو تحفظ فراہم کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں پی وی کلکرنی کا نام بھی سامنے آیا تھا جس کے خلاف اب بلڈوزر ایکشن لیا گیا ہے، لیکن یہ پوری طرح سے غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ ہے۔ اس کا نیٹ پیپر گھوٹالہ سے کوئی لینا دینا معلوم نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ اس نیٹ پیپر لیک نے لاکھوں ہندوستانی طلباء کے ڈاکٹر بننے کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا ہے۔ حالانکہ طلباء نے دوبارہ امتحان کی تیاری شروع کر دی ہے وہیں کچھ طلباء ایسے بھی ہیں جو اپنی محنت برباد ہونے کے بعد کافی مایوس ہوگئے ہیں۔ اس درمیان امتحان میں ہوئی دھاندلی اور پیپر لیک نے ایک اور ہونہار طالبہ کی جان لے لی ہے۔ معاملہ مدھیہ پردیش کے مئو گنج ضلع کا ہے، جہاں پیپر لیک ہونے سے دل شکستہ آکانکشا چترویدی نے خودکشی کر لی۔