راجدھانی دہلی کے مالیہ نگر واقع حوض رانی علاقہ میں بدھ کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک ریسٹورینٹ خوفناک آگ کی زد میں آ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسٹورینٹ کا نام ’ہوٹل فلورش اسٹے‘ ہے، جہاں آگ لگنے کے بعد کم از کم 20 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ کئی لوگوں نے عمارت سے کود کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی، جس میں زخمی ہو گئے۔दिल्ली में दर्दनाक हादसा, मालवीय नगर के रेस्टोरेंट में लगी आग...कब हुआ हादसा और होटल में कितने एग्जिट गेट थे?ज़्यादा जानकारी के साथ संवाददाता जितेंद्र बहादुर सिंह#DelhiFire #MalviyaNagar #DelhiNews #FireIncident | @rajeev_dh @aajtakjitendra pic.twitter.com/gbuVGt9SU5— AajTak (@aajtak) June 3, 2026افسران کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ محکمہ کو آگ لگنے کی جانکاری صبح تقریباً 9 بجے ملی تھی۔ اس کے بعد آگ بجھانے والی 10 گاڑیاں جائے وقوع پر بھیجی گئیں۔ ابتدائی جانکاری میں 10 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی، لیکن بعد میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی۔ کچھ زخمیوں کی حالت سنگین بھی بتائی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر کم از کم ایک درجن افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں، جنھیں علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ انتظامیہ کو اندیشہ ہے کہ کچھ لوگ اب بھی عمارت کے اندر پھنسے ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے راحت و بچاؤ کاری کا عمل ہنوز جاری ہے۔#WATCH | Delhi | On fire at a restaurant in Malviya Nagar, Jitendra Kumar, SDM, DDMA, South District, says, "We activated the DDMA cell as soon as we received a call. We have come to know that a restaurant was operating on the ground floor of this building. The cause of the fire… pic.twitter.com/WsUe7H7F6S— ANI (@ANI) June 3, 2026خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق دہلی فائر بریگیڈ سروس (ڈی ایف ایس) کے ایک افسر نے بتایا کہ ’لیمن گرین ریسٹورینٹ‘ میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ابتدائی قدم کے طور پر 2 واٹر ٹنڈر، 2 واٹر باؤزر، ایک کوئک رسپانس گاڑی اور آگ بجھانے والی دیگر یونٹس بھیجی گئیں۔ بیسمنٹ میں پھنسے 3 لوگوں کو فوری طور پر باہر نکالا گیا، جس سے ان کی جان بچ گئی۔ آگ لگنے کے بعد مقامی لوگوں نے فوراً پولیس اور فائر بریگیڈ کو خبر دی، جس سے کئی لوگوں کی جان بچ گئی۔ دہلی پولیس کے مطابق اب تک 11 زخمیوں کو بہ حفاظت ریسٹورینٹ سے باہر نکال کر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کی حالت پر ڈاکٹر مستقل نظر بنائے ہوئے ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اسپتال سے تفصیلی میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد ہی زخمیوں کی حالت کے بارے میں واضح جانکاری دی جا سکے گی۔दिल्ली के मालवीय नगर के एक रेस्टोरेंट में भीषण आग लगने से अफरा-तफरी मच गई। दमकल और बचाव दल ने तीन लोगों को सुरक्षित निकाला, जबकि चार लोग झुलस गए।#Delhi #MalviyaNagar #FireIncident pic.twitter.com/IUumqObOlq— NBT Hindi News (@NavbharatTimes) June 3, 2026فائر بریگیڈ کے افسران نے واقعہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ شدید دھوئیں اور آگ میں پھنسے لوگوں تک پہنچنے میں شدید مشقت کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، لیکن عمارت کے اندر تلاشی اور ریسکیو مہم اب بھی جاری ہے۔ اب تک 37 لوگوں کو ریسٹورینٹ سے باہر نکالا گیا ہے۔ اس واقعہ کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں کچھ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ریسٹورینٹ کی اوپری منزلوں سے نیچے کودتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔Update 20 Deaths 37 were rescued /including foreigners Major Violation Under Scanner After Malviya Nagar Fire Lemon Restaurant had permission to construct only 6 Rooms But it was operating 25 rooms, This is raising serious concerns over possible building and safety… https://t.co/BrjE3pyyVI— Atulkrishan (@iAtulKrishan1) June 3, 2026فی الحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ ماہرین اور فورنسک ٹیموں نے جائے وقوع کا تجزیہ شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں شارٹ سرکٹ سمیت دیگر تکنیکی اسباب کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ آگ کے حقیقی اسباب کا انکشاف جانچ پوری ہونے کے بعد ہی ہو سکے گا۔ انتظامیہ نے اس معاملے کی تفصیلی جانچ کا حکم دے دیا ہے اور قصورواروں کے خلاف ضروری کارروائی کا یقین دلایا ہے۔