کیا مارکو روبیو استعفا دے رہے ہیں؟ امریکی وزیرِ خارجہ نے حقیقت بتا دی

Wait 5 sec.

واشنگٹن(6 نومبر 2026): امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ٹرمپ انتظامیہ چھوڑنے سے متعلق زیرِ گردش تمام خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ ان کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پوری مدتِ صدارت کے اختتام تک کام جاری رکھنے کا پختہ ارادہ ہے۔معروف اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کے شانہ بشانہ کام کرنا شروع دن سے ان کا بنیادی منصوبہ رہا ہے۔ تاہم، وزیرِ خارجہ نے 2028 کے صدارتی انتخابات سے متعلق کسی بھی قسم کی مستقبل کی سیاسی گفتگو یا قیاس آرائیوں پر مزید بات کرنے سے گریز کیا۔ایران جنگ پر امریکی وزیرِ دفاع ڈٹ گئے، مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دے دیاواضح رہے کہ امریکا اور برطانیہ میں جمعرات کو شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی عبرتناک شکست کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔یہ قیاس آرائیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایران میں جنگ کے خلاف عوامی مخالفت بڑھ رہی ہے، اور ساتھ ہی 2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے روبیو کے ممکنہ عزائم کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔