ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے والا وینزویلا کا شہری گرفتار

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکی دینے والے وینزویلا کے شہری کو وائٹ ہاؤس کے قریب سے گرفتار کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کی گاڑی سے تین ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزم سے برآمد گاڑی چوری شدہ نکلی ہے۔ہوم لینڈ سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار ملزم 2024 میں غیرقانونی طور پر امریکا آیا تھا۔رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعرات، 5 نومبر 2026ئ کی رات پیش آیا، جب سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر کھڑی ایک گاڑی میں مشکوک سرگرمی دیکھی۔قشم جزیرے پر حملے میں ایرانی طیارہ شکن نظام تباہ کیا گیا، ٹرمپ کا دعویٰحکام کے مطابق اہلکاروں نے گاڑی کے قریب جاکر ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی تو اس نے مبینہ طور پر ہتھیار رکھنے کا اشارہ کیا۔ بعد ازاں گاڑی کی تلاشی کے دوران ایک اے آر 15 طرز کی رائفل، ایک میک 10 مشین پستول، ایک گلاک 43 ایکس پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔