ٹرمپ نے ڈانا وائٹ کو ترجمان وائٹ ہاؤس کا عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کر دی

Wait 5 sec.

واشنگٹن (7 نومبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈانا وائٹ کو وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کا عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کر دی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ڈانا وائٹ ایک فائٹر اور جنگجو ہیں وہ وائٹ ہاؤس کے منفرد پریس سیکریٹری ثابت ہوں گے، ان سے کہا ہے کہ ماخا چیف، حبیب نورماگومیدوف اور دیگر فائٹرز کو بھی ساتھ لائیں، جسٹن گیتجے، ڈینیئل کورمیئر، امانڈا نونیز اور کیلا ہیرس کو بھی ساتھ لانے کی تجویز دی ہے۔یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے ترجمان وائٹ ہاؤس کیٹی زکریا کو عہدے سے برطرف کر دیاامریکی صدر نے کہا کہ ان فائٹرز کی ضرورت ہے تاکہ ہمیں انتہا پسند بائیں بازو کے خلاف دفاع میں مدد مل سکے، ڈانا وائٹ سے کہا ہے کہ وہ پریس سیکریٹری کا عہدہ قبول کریں۔