اسرائیل : نیتن یاہو کے سیاسی حریف کو نئی حکومت بنانے کی دعوت

Wait 5 sec.

تل ابیب : اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے نیتن یاہو کے سیاسی حریف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر آج یاشار پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کا مینڈیٹ دینگے، ان کو حکومت تشکیل دینے کیلئے 28 دن کی مہلت دی جائے گی۔حکومت کی تشکیل کیلیے عرب جماعتوں کے 19 ارکان اہمیت اختیار کرگئے، ضرورت پڑنے پر صدر ہرزوگ حکومت سازی کے لیے مزید 14 دن کی توسیع دے سکتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق اسرائیلی صدر کے اس اقدام سے وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید سیاسی دھچکا لگا، ان کا کہنا ہے میں عجلت میں نئی حکومت بنانے کی مخالفت کرتا ہوں۔اس پیش رفت کے بعد اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کا عمل تیز ہونے کا امکان ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر نے حالیہ دنوں میں آئندہ پارلیمان کنیسٹ) میں نشستیں حاصل کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی تھیں اور ان سے حکومت سازی کی ذمہ داری سونپنے کے لیے اپنی پسند کے امیدوار کا نام تجویز کرنے کو کہا تھا۔اکثر سیاسی جماعتوں نے مرکز سے دائیں بازو کی سیاست کرنے والی یاشار پارٹی کے سربراہ گادی آئزن کوٹ کی حمایت کی اور انہیں حکومت بنانے کا پہلا موقع دینے کی سفارش کی تھی۔اسرائیل کی نئی حکومت کی تشکیل میں عرب اسرائیلی اور فلسطینی اسرائیلی جماعتوں کا کردار خاص اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ ان جماعتوں نے آئندہ کنیسٹ میں مجموعی طور پر 19 نشستیں حاصل کی ہیں، جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔واضح رہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات اور عرب جماعتوں کی پارلیمانی پوزیشن نئی حکومت کی تشکیل میں اہم رکاوٹ یا فیصلہ کن عنصر ثابت ہوسکتی ہے۔نیتن یاہو کا کھیل ختم؟ طویل اقتدار کا سورج غروب ہونے کے قریب