میگھن مارکل کا والد کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا

Wait 5 sec.

لاس اینجلس: برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کو امریکی ریاست فلوریڈا میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد رکھنے کے الزام میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کرلیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ 82 سالہ تھامس مارکل کے لاس اینجلس میں 2 اسٹوریج یونٹس سے تقریباً 78 اشیا قبضے میں لی گئیں جن میں سلائیڈز، فلم نیگیٹوز اور کتابیں شامل ہیں، حکام کے مطابق ان میں کم عمر لڑکیوں کی قابل اعتراض تصاویر بھی موجود تھیں۔رپورٹس کے مطابق تھامس مارکل کے بیٹے تھامس جونیئر نے اس سے قبل فلپائن میں اپنے والد کے گھر سے ایسی تصاویر ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے حکام کو اطلاع دی تھی۔میگھن مارکل کے والد نے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کے الزامات سے انہیں صدمہ پہنچا ہے، 2025 میں میکسیکو چھوڑنے کے بعد کمپیوٹر کا سامان ان کے قبضے میں نہیں رہا۔رپورٹس کے مطابق میگھن نے اکتوبر میں اس معاملے پر شدید صدمے اور پریشانی کا اظہار کیا تھا، ایف بی آئی نے بھی الزامات سے آگاہ ہونے اور تحقیقات میں معاونت کی تصدیق کی تھی۔والد کے خلاف سنگین الزامات: میگھن مارکل آبدیدہ ہوگئیںمیگھن کے مطابق ان کے والد کی سابقہ رہائش گاہ سے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی تصاویر کا ذخیرہ ملا ہے۔ انہوں نے اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے والد سے فاصلہ اختیار کیا۔