دیوالی کی تقریبات کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آتشزدگی کے واقعات نے تہوار کی خوشیوں کے درمیان خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا۔ راجدھانی دہلی، غازی آباد، ممبئی، جموں و کشمیر، پٹنہ اور سکم سمیت کئی شہروں سے آگ لگنے کے سنگین واقعات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ کہیں پٹاخوں کی چنگاری تو کہیں بجلی کے شارٹ سرکٹ کو ان حادثات کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ رہائشی عمارتوں سے لے کر صنعتی یونٹوں، گوداموں، کباڑ کی دکانوں اور ایک پرانے اسپتال کے احاطے تک میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو کئی گھنٹوں تک سخت مشقت کرنی پڑی۔#WATCH | Uttar Pradesh: Fire tenders reached the spot after a fire broke out at a scrap dealer's warehouse in Chhota Devi Kheda village, located within the jurisdiction of the Ashiyana police station in Lucknow. pic.twitter.com/CYZRsf9Cyi— ANI (@ANI) November 8, 2026پلاسٹک فیکٹری اور بلند و بالا رہائشی سوسائٹی میں آتشزدگیغازی آباد کے وجے نگر انڈسٹریل ایریا میں واقع ’نووا بولٹ‘ نامی پلاسٹک کمپنی میں اچانک زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ فیکٹری میں پلاسٹک کی کرسیاں تیار کرنے کا خام مال اور دیگر آتش گیر اشیا بڑی مقدار میں جمع تھیں، جس کی وجہ سے آگ نے فوری طور پر خوفناک شکل اختیار کر لی۔ آسمان پر سیاہ دھوئیں کے بادل کئی میل دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایک درجن سے زیادہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر تعینات کیا گیا۔ پلاسٹک کے ڈھیروں کی وجہ سے آگ بجھانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری طرف کراسنگ ریپبلک کی جی ایچ-7 سوسائٹی کی دسویں منزل پر واقع ایک فلیٹ بھی آگ کی زد میں آ گیا۔ اس حادثہ کے وقت فلیٹ بند تھا، جس کی وجہ سے اندر رکھا لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ باہر سے آنے والے کسی پٹاخے کی چنگاری بالکنی میں گرنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔#WATCH | Delhi | Visuals from the Narela Industrial Area, where a fire broke out in a rubber factory at 8:33 pm. https://t.co/6Zb56I0xUn pic.twitter.com/2Ibx4byv8c— ANI (@ANI) November 8, 2026نجف گڑھ کی گارمنٹ فیکٹری میں لگی خوفناک آگملک کی راجدھانی دہلی کے نجف گڑھ علاقہ واقع نانگلی سکراوتی میں ایک گارمنٹ فیکٹری آگ کی زد میں آ گئی۔ اتوار کی شام تقریباً 4 بج کر 22 منٹ پر فائر بریگیڈ کو اس حادثہ کی اطلاع ملی۔ کپڑوں کی فیکٹری ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلنے کا خدشہ تھا۔ اس کے پیش نظر فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیوں کو فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا، جس کے بعد عمارت کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کولنگ آپریشن چلایا گیا۔ علاوہ ازیں نریلا انڈسٹریل ایریا میں ایک ربڑ فیکٹری میں بھی آگ لگ گئی۔ٹھانے کی کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگیممبئی سے متصل ٹھانے علاقہ میں بھی دیوالی کے موقع پر ایک رہائشی کمپلیکس میں آگ لگ گئی۔ یہاں کے راہیجا گارڈن کمپلیکس کی ایک عمارت کی آٹھویں، نویں اور دسویں منزلیں آگ کی زد میں آ گئیں۔ بالائی منزلوں سے دھواں اور شعلے اٹھنے کے باعث سوسائٹی کے رہائشیوں میں افراتفری مچ گئی۔ اس کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو سنبھالا۔ حادثہ کے بعد نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دیر رات موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ دوسری جانب ڈونگری کے حاجی قاسم چال میں ایک گیراج میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔#WATCH | Thane: Maharashtra Deputy Chief Minister Eknath Shinde inspects the fire that broke out on the 8th, 9th and 10th floors of the Raheja Garden residential complex in Thane. https://t.co/rMTb4BdLYY pic.twitter.com/Zg2cI1eWZW— ANI (@ANI) November 8, 2026گودام سے لے کر اسپتال کے احاطے تک آتشزدگیشمالی ہندوستان کے جموں میں ایک بڑے گودام میں آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیموں اور جموں پولیس نے محاذ سنبھال لیا۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے مشترکہ طور پر آس پاس کے علاقہ کو محفوظ بناتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی۔ اس کے علاوہ بہار کی راجدھانی پٹنہ اور شمال مشرقی ریاست سکم میں بھی گوداموں، کباڑ کے ٹھکانوں اور ایک پرانے اسپتال کے احاطے میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ علاوہ ازیں اتر پردیش کے لکھنؤ میں آشیانہ تھانہ علاقہ کے تحت آنے والے چھوٹا دیوی کھیڑا گاؤں میں ایک کباڑ تاجر کے گودام میں آگ لگ گئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔