یوکرینی انٹیلی جنس کا روس سے متعلق اہم انکشاف

Wait 5 sec.

یوکرینی انٹیلی جنس حکام کا روس سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا۔یوکرینی انٹیلی جنس حکام کا کہا ہے کہ روس نے یوکرین میں اسٹارلنک طرز کا سیٹلائٹ نیٹ ورک استعمال کرنا شروع کر دیا جس کے ذریعے فوجی آپریشنز کیلئے رابطے کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق روس نے مارچ اور جولائی میں 32راسوِیت سیٹلائٹس خلا میں بھیجے اور اس نیٹ ورک کا مقصد جنگی ڈرونز کے آپریشنز کامیاب بنانا ہے۔خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق روسی راسوِیت سیٹلائٹ نظام کو اسٹارلنک کا مقامی متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔