امریکا نے ایران کے ساتھ لین دین پر 8 کینیڈین کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

Wait 5 sec.

واشنگٹن(7 نومبر 2026): امریکا نے کینیڈا میں قائم مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی 8 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کینیڈا میں رجسٹرڈ کمپنیوں نے ایرانی حکومت کو مالیاتی سہولت فراہم کی تھی جس کے بعد امریکا نے کینیڈا میں قائم 8 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی۔محکمہ خزانہ نے بتایا کہ ان کمپنیوں نے ایران میں رقوم کی منتقلی اور وہاں سے رقم باہر بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ کمپنیاں ایرانی ریال اور دیگر کرنسیوں کے عوض ڈیجیٹل اثاثوں کا تبادلہ کرتی تھیں۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ کینیڈا ایرانی حکومت کے مالیاتی سہولت کاروں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کو پابندیوں سے بچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور دنیا بھر میں ایرانی حکومت کے مالیاتی نیٹ ورکس کا مسلسل تعاقب کیا جائے گا۔