ٹیکسی ڈرائیور نے بیوی سمیت 7 سسرالیوں کو قتل کردیا

Wait 5 sec.

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک بنگلورو میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، خاندانی تنازعات کے باعث ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی بیوی سمیت اس کے خاندان کے سات افراد کو موت کی نیند سلادیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہولناک واقعہ کے بعد علاقے میں شدید سنسنی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے ملزم کی شناخت 53 سالہ ٹیکسی ڈرائیور اندوشیکھر کے نام سے کی ہے، ملزم کی تقریباً 20 سال قبل سنیتا نامی خاتون سے شادی ہوئی تھیتاہم بیوی کے بار بار اپنے میکے جانے کو لے کر دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے جھگڑے شروع ہوگئے تھے، خاندان کے افراد نے اختلافات دور کرنے کی کوشش بھی کی لیکن میاں بیوی کے درمیان کشیدگی بڑھتی رہی۔سنیتا کی والدہ اور بھائی جھگڑوں کے دوران اس کی حمایت کرتے تھے جس پر شیکھر ان سے بھی شدید ناراض ہوگیا تھا۔ اس نے کسی نہ کسی طرح اپنی بیوی کے پورے خاندان کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔ملزم نے سب سے پہلے اپنی بیوی سنیتا کو قتل کردیا۔ اس کے بعد لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر سیاحتی مقام نندی ہلز کے قریب پھینک دیا۔کسی کو شک نہ ہو اس لیے اس نے بیوی کا موبائل فون بند کردیا اور پڑوسیوں کو بتایا کہ سنیتا سیر و تفریح کے لیے گئی ہوئی ہے۔ اگلے دن اس نے اپنے بیوی کے بھائیوں شیواکمار اور شنکر کو پارٹی کے بہانے گھر بلایا اور اسی موسل سے حملہ کرکے دونوں کو بھی موت کی نیند سلادیا۔ملزم نے اپنے سالوں کی بیویوں، ساس اور شیواکمار کے سات سالہ بیٹے پونیت کو بھی بے رحمی سے قتل کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔ گمشدگی سے متعلق تفصیلات، فون پر ہونے والی بات چیت اور ملزم کے مشتبہ رویے کی بنیاد پر پولیس نے دو روز قبل اندوشیکھر کو حراست میں لے لیا۔کینیا: 190 بچوں کی ہلاکت، توہم پرست گروہ کے سربراہ کو 200 سال قیدپولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے ساتوں افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا موسل اور لاشوں کو منتقل کرنے کے لیے استعمال کی گئی کار کو بھی ضبط کرلیا ہے۔