واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قشم جزیرے پر محدود حملے میں ایرانی طیارہ شکن نظام تباہ کیا گیا، امریکی افواج ایران پر محدود حملوں کے ذریعے اہداف حاصل کر رہی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایران پر فوجی تاریخ کی سب سے بڑی بحری ناکہ بندی نافذ ہے، ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت بہترین انداز میں کام کر رہی ہے، معیشت اچھی چل رہی ہے بس گیسولین کا کچھ مسئلہ ہوا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے متعلق معاملات اچھے جارہے ہیں، ایران سے ملاقاتیں اور گفتگو ہو رہی ہے، 6 سے7 ماہ میں امریکا کے کسی فوجی کو نقصان نہیں ہوا۔یوکرینی انٹیلی جنس کا روس سے متعلق اہم انکشافاُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ گفتگو میں بہت اچھے نتائج حاصل کر رہے ہیں۔