کیلیفورنیا میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ

Wait 5 sec.

کیلیفورنیا(6 نومبر 2026): امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے تمام قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ریاست میں موجود تمام 548 قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا تاریخی اعلان کر دیا ہے۔ گورنر کا کہنا ہے کہ یہ قدم انہوں نے اس ضمیر کے تحت اٹھایا جو انہیں رات کو سونے نہیں دیتا تھا۔عوام کے نام جاری کردہ ایک کھلے خط میں گورنر گیون نیوسم نے وضاحت کی کہ تمام قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں بدلا جا رہا ہے، تاہم یہ مجرم اپنی پوری زندگی جیل میں ہی گزاریں گے اور انہیں کسی بھی قسم کی رہائی کا کوئی حق حاصل نہیں ہوگا۔گورنر نے اپنے موقف میں مزید کہا کہ ریاست کی جانب سے موت کی سزا دینا کیلیفورنیا کی بنیادی اقدار کے صریحاً منافی ہے۔ یہ اقدام نظامِ انصاف کی بنیادوں کو کمزور کرتا ہے، جبکہ اس پورے نظام میں نسلی امتیاز اور انسانی غلطی کا خدشہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔واضح رہے کہ یہ امریکی تاریخ میں سزائے موت کی معافی کا اب تک کا سب سے بڑا اقدام ہے، جس کے نفاذ سے پورے امریکا بھر میں سزائے موت پانے والے قیدیوں کی مجموعی تعداد میں تقریباً 30 فیصد کمی واقع ہو جائے گی۔