بھارت میں موجود امریکی شہری کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد

Wait 5 sec.

ممبئی: بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے گچی باؤلی میں واقع مجی ہوٹل کے ایک کمرے سے 41 سالہ امریکی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے معاملے کا مقدمہ درج کرکے امریکی شہری کی موت کے حالات اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے امریکی شہری کی شناخت مچلس برائن لی کے نام سے کرلی گئی ہے، جو ریاست کیلیفورنیا کا رہائشی تھا۔رپورٹس کے مطابق وہ 2 نومبر کو اپنے کاروباری شراکت دار ڈیوڈ کے ہمراہ کاروباری دورے پر حیدرآباد پہنچا تھا اور دونوں ہوٹل میں مقیم تھے۔رپورٹس کے مطابق امریکی شہری مچلس برائن لی نے 4 نومبر کی شام سے فون کالز کا جواب دینا بند کردیا تھا، بعدازاں 5 نومبر کو شام تقریباً ساڑھے 6 بجے ہوٹل کے ملازمین نے ماسٹر کی کے ذریعے کمرہ کھولا تو امریکی شہری بستر پر بے ہوشی کی حالت میں موجود تھا۔ہوٹل کے عملے نے فوری طور پر ایمرجنسی ایمبولینس سروس 108 کو اطلاع دی، اطلاع ملنے پر طبی عملہ ہوٹل پہنچا اور معائنے کے بعد مچلس برائن لی کی موت کی تصدیق کر دی۔ٹیکسی ڈرائیور نے بیوی سمیت 7 سسرالیوں کو قتل کردیاہوٹل انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوع کا معائنہ کیا اور مقدمہ درج کر لیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔