نیتن یاہو کا کھیل ختم؟ طویل اقتدار کا سورج غروب ہونے کے قریب

Wait 5 sec.

اتل ابیب : نیتن یاہو کا طویل اقتدار ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ، اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر گاڈی آئزنکوٹ کو وزیراعظم بننے کیلئے مطلوبہ اکثریت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں صدر آئزک ہرزوگ کی جانب سے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی جماعتوں اور پارلیمانی دھڑوں کے ساتھ مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ‘یشار’ پارٹی کے سربراہ اور سابق فوجی سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو نیا وزیراعظم بننے کے لیے پارلیمنٹ کے اکثریتی ارکان کی واضح حمایت حاصل ہو گئی ہے۔اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد صورتحال کی تفصیلات بتاتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پارلیمنٹ کے 67 ارکان پر مشتمل مختلف سیاسی دھڑوں کے نمائندوں نے گاڈی آئزنکوٹ کو اگلا وزیراعظم بنانے کی باقاعدہ حمایت کر دی ہے۔نیتن یاہو کا موقف: موجودہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے حق میں صرف 46 ارکانِ پارلیمنٹ نے اپنی سفارشات پیش کی ہیں۔FOLLOW US ON ARY TUBEصدر ہرزوگ کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز حکومت سازی کا رسمی مینڈیٹ سونپنے سے قبل صورتحال کو مزید واضح کرنے کے لیے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ آخری دور کی بات چیت کریں گے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق 67 ارکان کی حمایت ملنے کے بعد گاڈی آئزنکوٹ کے لیے حکومت بنانا آسان ہو گیا ہے جبکہ بنیامین نیتن یاہو کا طویل اقتدار ختم ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔