جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں آیا زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.1 درج

Wait 5 sec.

جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں جمعرات کی شب تقریباً 10.26 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لداخ کی سرحد کے قریب چین کے سنکیانگ علاقے میں 5.1 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد جمعرات کی شب وادیٔ کشمیر کے کئی علاقوں میں زمین ڈولی، جس کے سبب لوگوں میں خوف کا ماحول پھیل گیا۔ ان جھٹکوں کا اثر لداخ کے بعض علاقوں میں بھی دیکھا گیا، جس کے باعث کئی لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل گئے۔पूर्वी कश्मीर में महसूस हुए भूकंप के झटके पूर्वी कश्मीर में 5.1 तीव्रता का भूकंप आयाWatch : https://t.co/IdUB1ITdFl #Kashmir #Earthquake #Bharat24Digital @anjanikrsingh pic.twitter.com/eibpFMqeBG— Bharat 24 - Vision Of New India (@Bharat24Liv) November 5, 2026متاثرہ علاقوں سے فی الحال کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی انتظامیہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئی ہے۔ زلزلے کا مرکز چین کے سنکیانگ علاقے میں 35.6 ڈگری شمالی عرض البلد اور 78.18 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا، جبکہ اس کی گہرائی 83 سے 110 کلومیٹر کے درمیان بتائی گئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ مقام لیہہ سے تقریباً 127 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) اور یوروپین میڈیٹیرینین سسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق یہ زلزلہ 5 نومبر 2026 کو رات 10 بج کر 26 منٹ پر آیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ 3 نومبر کو جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔ یہ زلزلہ رات 10.56 بجے آیا تھا۔ 30 اکتوبر کی صبح بھی وادیٔ کشمیر کے ضلع کلگام میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیشنل سینٹر فار سسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سے قبل 29 اکتوبر کی شام جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے جھٹکے وادیٔ کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔ حالانکہ ان زلزلوں کے دوران ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے اور کہیں کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔