ایک اور ملک میں بم کی دھمکیاں، ٹی وی چینلز کی نشریات معطل

Wait 5 sec.

ڈبلن: آئرلینڈ میں بم کی دھمکیاں موصول ہونے پر متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس خالی کروا لیے گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ دارالحکومت میں پرائیویٹ میڈیا آؤٹ لیٹس کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی ہیں۔پبلک براڈکاسٹر آرٹی ای کو بھی بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے جو نامعلوم افراد کی جانب سے ای میل پر بھیجی گئی ہیں۔اطلاعات کی تصدیق کے لیے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارتوں میں سرچ آپریشن کیا ہے جس کی وجہ سے ٹی وی نشریات کو عارضی طور پر ریکارڈ پروگرامنگ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔یورپی ایئرپورٹس یورپ میں متعدد مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس کے سبب فضائی سفر کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے روانہ ہونے والی 2 پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔بم کی دھمکیوں سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا، بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ، اٹلی کے شہر روم اور اسپین کے شہر مرسیا جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔وارسا جانے والی دو، صوفیہ جانے والی دو، روم جانے والی دو اور مرسیا پہنچنے والی ایک پرواز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس سے ایک روز قبل لندن سے صوفیہ جانے والی ایک اور پرواز کو بھی بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔مجموعی طور پر کم از کم 7 مسافر طیاروں اور ایک کروز شپ کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے بعد متعدد ہوائی اڈوں پر ہنگامی اقدامات کیے گئے اور پروازوں کی تلاشی لی گئی، تاہم کسی بھی مقام سے دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔بعد ازاں کوئی مشتبہ مواد نہ ملنے پر ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا، اسی دوران کوپن ہیگن سے آنے والی اسکینڈینیوین ایئرلائن کی پرواز معمول کے مطابق وارسا کے چوپن ایئرپورٹ پر اتری۔حکام کے مطابق وہاں بھی کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا اور ایئرپورٹ معمول کے مطابق کام کرتا رہا۔