تمل ناڈو میں سرمایہ کاری کو رفتار دینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل، 2036 تک 1.5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف

Wait 5 sec.

صنعتی ترقی میں تیزی لانے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ وجے کی قیادت والی تمل ناڈو حکومت نے چیف سکریٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری فروغ کمیشن (ٹی این آئی پی سی) تشکیل دیا ہے۔ نیا ادارہ سرمایہ کاری کی تجاویز میں تال میل پیدا کرے گا، انتظامی منظوریوں کے عمل کو تیز کرے گا اور ہندوستان کے آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی اے) کے نتیجے میں سامنے آنے والے منصوبوں کو آسان بنائے با۔Big...To achieve its target of becoming a USD 1.5 trillion economy by 2036, Tamil Nadu has established the Tamil Nadu Investor Promotion Commission (TNIPC) to drive investments into the State... #InvestInTN #Manufacturing pic.twitter.com/juMqvJrZQt— Chennai Updates (@UpdatesChennai) November 6, 2026کمیشن دنیا بھر میں مقیم تمل باشندوں سے سرمایہ کاری راغب کرنے اور ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ریاست کو ایک پسندیدہ مقام کے طور پر مستحکم کرنے پر بھی توجہ دے گا۔ یہ اقدام تمل ناڈو کے اس اہم منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت ریاست کا ہدف 2036 تک خود کو 1.5 ٹریلین ڈالر کی معیشت میں تبدیل کرنا ہے۔حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ صرف سرمایہ کاری کے وعدے حاصل کرنے سے یہ مقصد پورا نہیں ہوگا، جب تک کہ مجوزہ منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر عملی شکل نہ دی جائے۔ صنعت، سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارت کے محکمے نے تمل ناڈو بزنس فیسلیٹیشن (ترمیمی) ایکٹ 2026 کے تحت اس کمیشن کی تشکیل کی ہے، جو 3 نومبر سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔تمل ناڈو: 16 شہری اداروں کے لیے 25 سالہ منصوبہ، سہولتوں میں بہتری پر توجہصنعت کے سکریٹری کمیشن کے رکن اور کنوینر کے طور پر کام کریں گے، جبکہ مالیات، صنعت، توانائی، ماحولیات، محصولات، رہائش، شہری ترقی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکموں کے سینئر افسران اس کے رکن ہوں گے۔ کمیشن میں ایم ایس ایم ای، ٹیکس، محنت، ہنرمندی کی ترقی، آبی وسائل اور بلدیاتی انتظامیہ سے متعلق محکموں کے سینئر نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ لینڈ ایڈمنسٹریشن، لینڈ ریفارمز، تمل ناڈو آلودگی کنٹرول بورڈ اور ریاست کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے ادارے ’گائیڈنس تمل ناڈو‘ کے افسران بھی کمیشن کا حصہ ہوں گے۔تمل ناڈو میں کالج طلبا کو ملے گا مفت لیپ ٹاپ، وزیر اعلیٰ وجئے نے شروع کیا نیا منصوبہحکومت کو امید ہے کہ اس نئے ادارہ جاتی نظام سے زمین کی الاٹمنٹ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بجلی، پانی کی فراہمی اور ماحولیاتی منظوری کے ذمہ دار محکموں کے درمیان تال میل بہتر ہوگا۔ اس کا ایک اہم مقصد سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط اور تجارتی سرگرمیاں شروع ہونے کے درمیان اکثر پیش آنے والی انتظامی تاخیر کو کم کرنا ہے۔ یہ اقدام اس لیے بھی اہم ہے کہ تمل ناڈو ہندوستان کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کے نیٹورک سے فائدہ اٹھا کر اپنی برآمدات پر مبنی معیشت کو وسعت دینے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ریاست نے مالی سال 27-2026 کے لیے 72 ارب ڈالر کی اشیاء کی برآمدات کا اہم ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ موجودہ سطح 59 ارب ڈالر ہے۔ مینوفیکچررز، کسانوں، کاروباری افراد اور چھوٹے کاروباروں کی وسیع تر شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ریاست کے تمام 38 اضلاع کے لیے الگ الگ برآمدی اہداف بھی تیار کیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ کمیشن سرمایہ کاری کی تجاویز کو فعال صنعتی منصوبوں میں تبدیل کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عالمی مارکیٹ میں تمل ناڈو کی مسابقتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مربوط انتظامی نظام فراہم کرے گا۔