ابھیشیک بنرجی کی سالگرہ پر زبردست ہنگامہ، ایم اے آئی ٹی سی اور بی جے پی کارکنان میں جھڑپ، کئی زخمی

Wait 5 sec.

مغربی بنگال میں ایک بار پھر ممتا آل انڈیا ترنمول کانگریس (ایم اے آئی ٹی سی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان کشیدگی کی خبر سامنے آئی ہے۔ ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کی سالگرہ کے موقع پر کولکاتہ کے کالی گھاٹ میں واقع ان کی رہائش کے باہر آدھی رات کو زبردست ہنگامہ ہوا۔ اس دوران ٹی ایم سی اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ دونوں فریق نے ایک دوسرے پر حملے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ پر شائع خبر کے مطابق کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔Clashes outside Abhishek Banerjee's Kolkata residence as party workers celebrate his birthdayRead: https://t.co/nAg7vpfjZo For News on the go, download the HT app: https://t.co/HnoSSIo1qw— Hindustan Times (@htTweets) November 7, 2026میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بنرجی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے حامی رہائش گاہ کے باہر بینر اور پوسٹر لگا رہے تھے۔ اسی دوران ان کی مقامی بی جے پی کارکنان سے تکرار ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے تنازعہ نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا اور فریقین کے درمیان اینٹ اور پتھر چلنے لگے۔ الزام ہے کہ کچھ لوگوں نے لوہے کی سلاخوں اور ہاکی اسٹکس سے بھی حملہ کیا۔ بینر اور پوسٹر لیے ہوئے بی جے پی کارکنان نے کالی گھاٹ میں ابھیشیک بنرجی کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔ یہ مکان پٹوآ پاڑہ علاقے میں ’ابھیشیک ہارڈویئر‘ کے اوپر واقع ہے، جو کالی کی مورتیوں کی فروخت کے لیے مشہور ہے۔ابھیشیک بنرجی کے حامیوں کا الزام ہے کہ بی جے پی کے حمایت یافتہ کچھ مقامی لوگوں نے ان کے خلاف نازیبا تبصرے کیے اور اس کے بعد ان پر حملہ کر دیا۔ ٹی ایم سی حامیوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حملے میں خواتین کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں کئی خواتین زخمی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب بی جے پی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنا الگ موقف پیش کیا ہے۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اس کے کارکنان کمار ٹولی میں کالی کی مورتیاں خریدنے گئے تھے۔ واپسی کے دوران راستے سے گزرتے وقت ابھیشیک بنرجی کے حامیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔Kolkata, West Bengal: Mamata AITC MP Abhishek Banerjee staged a sit-in protest alleging an attack on his residence, leading to a heated confrontation between him, his supporters and Kolkata Police.(Source: Abhisekh Banerjee's Office) pic.twitter.com/fjLnjFO3xB— IANS (@ians_india) November 7, 2026واقعے کے بعد پولیس کی بڑی نفری موقع پر پہنچی اور دونوں فریق کو الگ کیا۔ احتیاطی اقدام کے طور پر سڑک کے درمیان بیریکیڈنگ بھی کی گئی۔ رات تقریباً 2:30 بجے ابھیشیک بنرجی اپنے حامیوں کے ساتھ رہائش کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ فریقین کی جانب سے نعرے بازی بھی جاری رہی۔ پولیس نے ابھیشیک بنرجی سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھر کے باہر دھرنا نہ دیں۔ ابھیشیک بنرجی نے اپنے گھر پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔