(7 نومبر 2026): پولینڈ کے شہر کراکو کے مرکزی مارکیٹ اسکوائر کے قریب فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کراکو پولیس کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہیں، پولیس نے جوابی کارروائی میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گاڑی سے گزرتے ہوئے مین اسکوائر پر لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔کراکو کی مقامی حکومت نے اس سے قبل ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ پولینڈ کے دوسرے بڑے شہر کے ایک اسکوائر میں فائرنگ کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ملی ہیں۔پولش وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہفتے کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، مجھے وزیر داخلہ شہر کی صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں، پولیس حملے کے پس منظر اور تمام حالات کی تحقیقات کر رہی ہے۔