میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کو گرفتار کرلیا گیا

Wait 5 sec.

فلوریڈا : امریکی ریاست فلوریڈا میں بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد رکھنے کے الزام میں میگھن مارکل کے والدتھامس مارکل کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کو فلوریڈا سے گرفتار کر لیا گیا ، ان کو بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا۔گرفتاری کے بعد انہیں ٹیمپا (فلوریڈا) میں امریکی مجسٹریٹ جج کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں ان پر عائد الزامات پڑھ کر سنائے گئے۔بعد ازاں انہیں ضمانت کی سماعت کے بعد گھر پر نظر بند کرنے کا حکم دیا گیا۔ایف بی آئی (FBI) نے کیلیفورنیا میں تھامس مارکل کے کرائے پر لیے گئے دو اسٹوریج یونٹس پر چھاپہ مار کر 78 اشیاء ضبط کیں، ان اشیاء میں سے فلپائن کے ایک ہوٹل میں لی گئی ایسی تصاویر اور نیگیٹوز برآمد ہوئے ہیں جن میں ایک بالغ شخص کو کمسن بچیوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے اور گواہ نے اس شخص کی شناخت تھامس مارکل کے طور پر کی ہے۔یہ گرفتاری فلپائن حکام کی ان تحقیقات کے بعد عمل میں آئی ہے جس میں انہوں نے سیکیورٹی اداروں کو تھامس مارکل کے سابقہ گھر سے ہزاروں مشکوک تصاویر ملنے کی اطلاع دی تھی تاہم تھامس مارکل نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دے کر رد کیا تھا۔میگن مارکل نے ایک بیان میں ان الزامات پر شدید دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں (شہزادہ آرچی اور شہزادی للی بیٹ) کو اپنے والد سے دور رکھنے کا فیصلہ صرف ان کی حفاظت کے لیے کیا تھا۔شہزادہ ہیری اور میگن کے ترجمان اور بکنگھم پیلس نے اس گرفتاری پر کوئی سرکاری تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے