سعودی عرب: مکہ سمیت کئی علاقوں میں منگل تک بارش کا الرٹ

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مکہ سمیت مملکت کے کئی علاقوں میں منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کا کہنا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا۔ سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان بھی موجود ہے۔‘رپورٹس کے مطابق ریاض ریجن کے کئی علاقوں میں بھی درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔بیان کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ، مدینہ، حائل، قصیم، الجوف، الحدود شمالیہ اور الشرقیہ ریجن بھی درمیانے درجے سے شدید بارش سے متاثر ہوں گے۔ اچانک سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق سول ڈیفنس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔سعودی عرب: ٹیکسیوں اور کرائے کی گاڑیوں سے متعلق اہم فیصلہبیان کے مطابق ’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ سیلابی پانی میں تیراکی سے گریز کیا جائے۔‘