ایران میں تابکاری سے بچاؤ کی آیوڈین گولیوں کی تقسیم شروع، دی ٹائمز کا دعویٰ

Wait 5 sec.

لندن(7 نومبر 2026): ایران میں ممکنہ امریکی حملے اور جوہری تنصیبات کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر آیوڈین کی گولیاں تقسیم کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ برطانوی اخبار "دی ٹائمز” نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں جوہری تنصیبات کے اطراف کی آبادیوں میں تابکاری سے بچاؤ کے لیے آیوڈین کی گولیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایرانی وزارتِ صحت کے ایک اہلکار نے ان گولیوں کی تقسیم کی تصدیق کی تھی۔ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ امریکی حملے سے تابکاری پھیلنے کا خدشہتاہم، ایرانی وزارتِ صحت نے اس برطانوی اخبار کی رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس کے کسی بھی اہلکار نے "دی ٹائمز” کو کوئی انٹرویو نہیں دیا اور اخبار میں وزارت سے منسوب کیا جانے والا بیان بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ امریکی حملے سے تابکاری پھیلنے کا خدشہ ہے۔