انقرہ(7 نومبر 2026): ترکیہ کے وسطی علاقے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے سے چند لمحے قبل 68 سالہ ترک شہری ایئرپورٹ پر دعا کراتے ہوئے اچانک گر کر جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ اوزکان کونیا کے ضلع بے شہر سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ امام تھے، ایئرپورٹ پر احرام پہنے ہوئے تھے۔ وہ ایک حج و عمرہ ٹریول کمپنی کے مقامی نمائندے کے طور پر تقریباً 180 زائرین کے گروپ کی قیادت کر رہے تھے جو مکہ مکرمہ روانگی کی تیاری کر رہا تھا۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق، سفری کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد زائرین کا یہ گروپ رات تقریباً 2 بجے ایئرپورٹ پر جمع ہوا تھا۔ عبداللہ اوزکان نے روانگی سے قبل الوداعی دعا کرائی، تلبیہ اور نبی کریم ﷺ پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔چشم دید گواہوں کے مطابق، آخری درود و سلام کا ورد کرتے ہوئے اچانک ان کی آواز مدہم پڑ گئی اور وہ گر پڑے۔شاهد.. لحظة وفاة مواطن تركي إثر نوبة قلبية أثناء أدائه الدعاء والصلاة على النبي عليه الصلاة والسلام مرتديًا ملابس الإحرام في مطار قونيا وسط تركيا قبيل سفره لأداء مناسك العمرة. https://t.co/i4CfHzUCkI— وكالة أنباء تركيا (@tragency1) November 6, 2026ایئرپورٹ پر موجود طبی عملے نے فوری طور پر انہیں ابتدائی طبی امداد دی اور سی پی آر کے بعد ہنگامی طبی خدمات کے ذریعے سلجوق یونیورسٹی میڈیکل فیکلٹی اسپتال منتقل کیا، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور اسپتال میں ان کا انتقال ہو گیا۔ترک میڈیا کے مطابق ان کی موت کا سبب مبینہ طور پر دل کا دورہ بننا بتائی گئی ہے۔ان کے ساتھ 15 سال تک کام کرنے والے ساتھی اسماعیل گُمُش نے بتایا کہ اس واقعے سے قبل ان میں بیماری کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔بے شہر کے مفتی انس اکتاش نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باوقار مذہبی شخصیت تھے جنہوں نے طویل عرصے تک کمیونٹی کی خدمت کی۔جمعہ کے روز ضلع کی چارشی مسجد میں نمازِ جنازہ کے بعد عبداللہ اوزکان کو بے شہر کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، جس میں اہل خانہ، مذہبی شخصیات اور مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔