معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایم ای ایکس سی گلوبل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خبر

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکا نے کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایم ای ایکس سی گلوبل کے خلاف پابندیوں کا اعلان کر دیا، ایکسچینج پر سولہ ارب ڈالر کے مبینہ غیر قانونی مالی لین دین کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے غیر قانونی مالیاتی لین دین اور بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایم ای ایکس سی گلوبل پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے امریکی مالیاتی نظام تک رسائی مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی محکمہ خزانہ کے فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک نے بتایا کہ ایکسچینج پر 16 ارب ڈالر کے مبینہ غیر قانونی مالی لین دین میں ملوث ہونے کا سنگین الزام ہے۔امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ایران، شمالی کوریا اور روس کو امریکی و بین الاقوامی پابندیوں سے بچنے اور رقوم کی منتقلی میں براہِ راست مدد فراہم کی گئی۔FOLLOW US ON ARY TUBEاس کے علاوہ ایکسچینج پر سائبر جرائم سے حاصل ہونے والی بلیک منی کی منتقلی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا "مالیاتی اداروں کے پاس دوہرے معیارات کا اختیار نہیں ہے؛ آپ یا تو ایرانی رژیم کا ساتھ دے سکتے ہیں یا پھر امریکی مالیاتی نظام تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے پابندیوں سے بچنے کی تمام تر کوششوں کو روکنے کے لیے سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔”