راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال مسلسل تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے۔ اتوار کی صبح بھی کئی علاقوں میں دھند کی چادر چھائی رہی اور اے کیو آئی خطرناک سطح پر درج کیا گیا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے ذریعہ آج صبح 6 بجے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی انتہائی سنگین زمرے میں برقرار ہے۔دہلی کے پنجابی باغ علاقے میں ہوا سب سے زیادہ زہریلی درج کی گئی، جہاں اے کیو آئی 452 کی سطح تک پہنچ گیا۔ آر کے پورم میں 449 اور آئی آئی ٹی دہلی میں 446 اے کیو آئی درج کیا گیا۔ مغربی دہلی کے دوارکا میں بھی صورتحال انتہائی خراب رہی اور وہاں اے کیو آئی 444 ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ متھرا روڈ میں 425، سری فورٹ میں 423 اور نارتھ کیمپس (ڈی یو) میں بھی اے کیو آئی 423 رہا۔ پوسا میں 415، چاندنی چوک میں 417، براڑی کراسنگ پر 411 اور این ایس یو ٹی جعفر پور میں اے کیو آئی 409 درج کیا گیا۔ یہ تمام علاقے 400 سے زیادہ اے کیو آئی کے ساتھ انتہائی سنگین زمرے میں برقرار ہیں۔کچھ علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے کم درج کیا گیا، لیکن وہاں بھی سانس لینا آسان نہیں ہے، لوگوں کو بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، خصوصاً ان لوگوں کو جو سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق نریلا میں 399، آئی ٹی او میں 396 اور مندر مارگ میں 393 اے کیو آئی درج کیا گیا۔ اتم نگر میں 373، براڑی میں 370، تالکٹورہ گارڈن میں 369 اور آیا نگر میں اے کیو آئی 369 رہا۔فضائی آلودگی کے باعث دہلی کے 43.5 فیصد بچوں کے پھیپھڑے متاثر!اسی طرح وسندھرا انکلیو میں 356، ٹکری کلاں اور بدرپور دونوں مقامات پر 349، کرالا میں 337 اور لودھی روڈ (آئی آئی ٹی ایم) میں 333 اے کیو آئی درج کیا گیا۔ دیوالی سے ٹھیک پہلے دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی یہ سطح لوگوں کی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے گریپ-3 کی پابندیاں نافذ کیے جانے کے باوجود ہوا کے معیار میں کوئی خاص بہتری نظر نہیں آ رہی ہے۔