دورہ چین کے دوران ایلون مسک کی عجیب حرکات کی ویڈیو وائرل

Wait 5 sec.

بیجنگ: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیے گئے سرکاری عشائیے میں دلچسپ حرکات کے باعث توجہ کا مہور بنے ہوئے ہیں، جن کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر کی جانب سے دیئے گئے سرکاری عشائیے میں ایپل کے سربراہ ٹم کک سمیت کئی عالمی کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔pic.twitter.com/QMgqquoGkS— Elon Musk (@elonmusk) May 15, 2026 رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے عشائیے کے دوران چہرے سے مختلف تاثرات دیے جن کی ویڈیو بعد میں اُنہوں نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیں۔ View this post on InstagramA post shared by Titan Tussle (@titantussle)ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عشائیے کے بعد جہاں سب معروف شخصیات آپس میں رسمی اور غیر رسمی گفتگو میں مصروف نظر آئیں، وہیں ایلون اپنی نشست پر بیٹھے رہے اور خود جا کر کسی کے ساتھ بات چیت نہیں کی۔رپورٹس کے مطابق چین میں عشائیے کے دوران مسک کی جانب معروف شخصیات کو ان کی جانب بڑھتے اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔