مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے حج سیزن 2026 کے دوران عازمین کی سہولت کے لیے 33 ہزار سے زیادہ بسوں اور 5 ہزار ٹیکسیوں کی دستیابی کا اعلان کردیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اتھارٹی کے آپریشنل اور ریگولیٹری منصوبوں کا حصہ ہے تاکہ عازمین کی موومنٹ کے تمام مراحل میں ٹرانسپورٹ سروس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔رپورٹس کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز انجینئر صالح الجاسر نے بتایا کہ عازمین کی خدمت کے لیے آپریشنل پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، جو عازمین کی مملکت آمد سے ان کی واپسی کے تمام مرحل پر مشتمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں عازمین کو رہائشی مقامات سے مسجد الحرام لا نے اور لے جانے کے لیے 3 ہزار بسوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔مشاعر مقدسہ میں 5 ہزار بسیں شٹل سروس کے لیے ہیں جبکہ 2060 بسوں کو ایام تشریق کے دوران منی سے مسجد الحرام آمد ورفت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند ! سپریم کورٹ کا حکم آگیامشاعر مقدسہ میٹرو سروس کے ذریعے فی گھنٹہ 72 ہزار مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جاتی ہے۔