شارک کے حملے میں 38 سالہ شخص جان سے گیا

Wait 5 sec.

پرتھ: آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے قریب واقع مشہور روٹنیسٹ جزیرے پر شارک کے ایک ہولناک حملے میں 38 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً 10 بجے روٹنیسٹ جزیرے پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو فوری طور پر پانی سے نکال کر ساحل پر لایا گیا، جہاں ‘سینٹ جان ایمبولینس سروس’ کے پیرامیڈیکس نے اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔رپورٹس کے مطابق، واقعے کے وقت ساحل سے محض 80 میٹر کی دوری پر ایک 5 میٹر (16 فٹ) لمبی ‘وائٹ شارک’ دیکھی گئی تھی، جسے اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں آسٹریلیا کے ساحلوں پر شارک کے حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سمندری درجہ حرارت میں اضافے (گلوبل وارمنگ) اور ساحلوں پر بڑھتے ہوئے رش کے باعث ان سمندری جانداروں کی نقل مکانی کے روایتی راستے تبدیل ہو رہے ہیں، جو ان حملوں کی بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔رواں سال جنوری میں سڈنی ہاربر میں بھی شارک کے حملے میں ایک 12 سالہ بچہ لقمہ اجل بن گیا تھا۔شارک کے حملے میں زخمی ہونے والا لڑکا دم توڑ گیاسڈنی میں محض دو دنوں کے دوران شارک کے 4 مختلف حملے رپورٹ ہوئے تھے، جس کے بعد حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر شہر کے متعدد ساحل بند کر دیے تھے۔