تمل ناڈو اسمبلی انتخاب میں کئی بیرون ملکی اشخاص ناجائز طریقے سے کی ووٹنگ، 10 لوگوں کو کیا گیا گرفتار

Wait 5 sec.

چنئی پولیس نے حال ہی میں اختتام پذیر اسمبلی انتخاب میں فرضی راستہ سے حاصل شناختی دستاویزات کا استعمال کر ناجائز طریقے سے ووٹ ڈالنے کے الزام میں 10 غیر ملکی اشخاص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ اس گرفتاری سے متعلق جانکاری پولیس افسران نے 14 مئی کو دی۔ایک پریس بیان میں بتایا گیا ہے کہ 23 اپریل کو ہوئے انتخاب کے بعد ملک چھوڑنے کی کوشش کرتے وقت چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امیگریشن افسران نے 10 غیر ملکی افراد کو روک کر انھیں گرفتار کر لیا۔ جاری کردہ پریس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں سبھی کے غیر ملکی شہری ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ غیر ملکی شہری ہونے اور ہندوستانی شہری نہ ہونے کے باوجود ملزمین نے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹنگ کے لیے انھوں نے ریاست کے مختلف حصوں میں رہائش اختیار کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن افسران کے ذریعہ گریٹر چنئی پولیس کمشنر دفتر میں شکایت درج کرانے کے بعد سنٹرل کرائم برانچ اور مقامی پولیس یونٹس کے ذریعہ 7 سے 14 جولائی کے درمیان معاملے درج کیے گئے۔ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ سبھی ملزمین کو آگے کی قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔