’نریندر مودی نے سارا بل عوام پر پھاڑ دیا ہے‘، اپریل میں ہول سیل شرح مہنگائی بڑھنے پر کانگریس کا حملہ

Wait 5 sec.

اپریل 2026 میں ہول سیل مہنگائی کی شرح میں اضافہ کی خبروں کے بعد کانگریس نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک سخت پوسٹ جاری کرتے ہوئے مہنگائی کے بڑھتے بوجھ کے لیے براہ راست مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کا پورا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔اپریل میں 8.3 فیصد پر پہنچی تھوک مہنگائی کی شرح، خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے سے بڑھا دباؤکانگریس نے اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مہنگائی مین مودی کا ہنٹر چلنا شروع ہو گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ اپریل 2026 میں ہول سیل مہنگائی کی شرح بڑھ کر 8.30 فیصد ہو گئی ہے، جو گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ مہنگائی پر قابو پانے میں مرکزی حکومت ناکام رہی ہے۔پارٹی نے مختلف شعبوں میں بڑھتی مہنگائی کے اعداد و شمار بھی سوشل میڈیا پوسٹ میں پیش کیے ہیں۔ کانگریس کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء میں مہنگائی کی شرح 2.31 فیصد رہی، جبکہ مینوفیکچرڈ مصنوعات میں یہ شرح 4.62 فیصد تک پہنچ گئی۔ اسی طرح پرائمری آرٹیکلز میں مہنگائی 9.17 فیصد اور ایندھن و توانائی کے شعبے میں مہنگائی 24.71 فیصد درج کی گئی، جسے پارٹی نے انتہائی تشویشناک قرار دیا۔'महंगाई मैन' मोदी का हंटर चलना शुरू हो गया है अप्रैल 2026 में थोक महंगाई दर 8.30% हो गई है, जो कि साढ़े 3 साल में सबसे ज्यादा है.• खाने-पीने की चीजों में महंगाई: 2.31% • मैन्युफैक्चर्ड प्रोडक्ट्स में महंगाई: 4.62% • प्राइमरी आर्टिकल्स में महंगाई: 9.17%• फ्यूल एंड… pic.twitter.com/3wJSbjEOY5— Congress (@INCIndia) May 14, 2026کانگریس نے الزام عائد کیا کہ پٹرول، ڈیزل، گیس اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر عام لوگوں کی جیب پر پڑ رہا ہے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ روزمرہ کی زندگی پہلے ہی مہنگائی کی مار جھیل رہی ہے اور اب ہول سیل مہنگائی میں اضافہ مستقبل میں خوردہ مہنگائی مزید بڑھنے کا اشارہ دے رہا ہے۔اپنی پوسٹ کے آخر میں کانگریس نے تلخ رخ اختیار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مجموعی طور پر نریندر مودی نے سارا بل عوام پر پھاڑ دیا ہے۔‘‘ پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو راحت دینے کے بجائے معاشی بوجھ بڑھا رہی ہے۔ کانگریس نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام شہریوں کو راحت مل سکے۔