’’تمہارے جیسے صحافی پر بغاوت کا مقدمہ ہونا چاہیے‘‘ ٹرمپ نے چین میں بھی جرنلسٹ کو نہ بخشا

Wait 5 sec.

بیجنگ (15 مئی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو میڈیا اداروں اور صحافیوں پر گرجتے برستے رہتے ہیں چین میں بھی صحافی کو سرزنش کر دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب سے دوسری مدت کے لیے اقتدار سنبھالا، تب سے کئی بار وہ میڈیا اداروں اور صحافیوں پر گرجتے اور برستے رہے ہیں۔ ان کے انداز سے بعض اوقات یہ لگتا ہے کہ میڈیا ان کا سب سے بڑا حریف ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ جو اس وقت چین کے دورے پر ہیں، لیکن وہاں بھی اپنی اس عادت سے باز نہ آئے۔میڈیا سے گفتگو میں ایک صحافی نے امریکی صدر سے ایران سے متعلق سوال پوچھا، جس پر ٹرمپ نے صحافی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے جیسے صحافی پر بغاوت کا مقدمہ ہونا چاہیے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم نے ایران میں زبردست کامیابی حاصل کی، لیکن تمہارے جیسے صحافی کہتے ہیں کہ ہمیں عسکری طور پر ناکامی ہوئی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں امریکی میڈیا کو بھی ملک کا غدار قرار دیا تھا۔ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو ملک کا غدار قرار دے دیا!