ماسکو(15 مئی 2026): روس اور یوکرین کے درمیان تین روز پر محیط جنگ بندی ختم ہونے کے بعد ایک دوسرے پر حملوں میں اچانک شدید تیزی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں جانب ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے یوکرین پر 675 ڈرونز اور 56 میزائل داغے، جن میں سے بیشتر کا ہدف دارالحکومت کیف تھا۔ کیف پر ہونے والے اس بڑے میزائل اور ڈرون حملے میں 24 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کارروائی کرتے ہوئے یوکرین کے 355 ڈرونز مار گرائے گئے۔ تاہم، یوکرینی حملوں کے نتیجے میں روسی شہر ریازان میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ 3 روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور فضائی حملوں کا سلسلہ مسلسل برقرار ہے۔صدر پیوٹن بہت جلد چین کا دورہ کریں گے، روس