آبنائے ہرمز کھلوانے کیلیے نیٹو کا کردار، فرانس نے صاف انکار کر دیا

Wait 5 sec.

ترجمان فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیٹو کے لیے آبنائے ہرمز کھلوانے میں کردار ادا کرنا مناسب نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی مشن میں شمالی اوقیانوس کے فوجی اتحاد کے کسی بھی کردار کو مسترد کر دیا ہے ہمارا مؤقف واضح ہے کہ نیٹو معاہدہ صرف شمالی اوقیانوس کے خطے پر لاگو ہوتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور آبنائے ہرمز معاملے پر توجہ دینا اتحاد کا مقصد نہیں ہے۔