تمل ناڈو میں وزیر اعلیٰ جوزف وجے کی قیادت والی تملگا ویتری کژگم (ٹی وی کے) حکومت کی پہلی کابینہ کی توسیع ہو گئی۔ نئی حکومت میں وجے کی پارٹی کے 21 اور اتحادی پارٹی کانگریس کے 2 اراکین اسملبی نے بطور وزیر حلف لیا۔ ٹی وی کے حکومت کی اکثریت کے لیے اہم مانے جانے والے 2 دیگر اتحادی پارٹیوں آئی یو ایم ایل اور وی سی کے فی الحال اس کابینہ کی توسیع کا حصہ نہیں ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے پاس 2-2 اراکین اسمبلی ہیں۔تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ بنے جوزف وجے، 9 وزراء نے بھی حلف لیا، راہل گاندھی بھی رہے موجود’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق آئی یو ایم ایل اور وی سی کے دونوں کے لیے کابینہ میں 1-1 عہدہ محفوظ رکھا گیا ہے، لیکن انہوں نے اب تک اپنے وزراء کے نام طے نہیں کیے ہیں۔ ان دونوں حلیف پارٹیوں کو بعد کے مرحلے میں حکومت میں شامل کیا جائے گا۔ ٹی وی کے قیادت مسلسل وی سی کے، سی پی آئی، سی پی ایم اور آئی یو ایم ایل کو باضابطہ طور پر اتحادی حکومت میں شامل ہونے کے لیے دعوت دے رہی ہے جو فی الحال حکومت کو باہر سے حمایت دے رہی ہیں۔ تمل ناڈو کے تعمیرات عامہ اور کھیل کے وزیر آدھو ارجن نے منگل (19 مئی) کو کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے، یہ ان کی خواہش اور خواب بھی ہے۔ ہمیں اچھی خبر کی امید ہے، ہم چاہیں گے کہ وی سی کے سربراہ تھول تیروماولاون بھی کابینہ میں شامل ہوں۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ وجے نے 10 مئی کو 9 وزراء کے ساتھ حلف لیا تھا۔ ان کی کابینہ میں زیادہ سے زیادہ 35 وزراء ہو سکتے ہیں۔ آج 23 نئے وزراء کے شامل ہونے سے وجے حکومت میں وزراء کی مجموعی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ ایسے میں وی سی کے اور آئی یو ایم ایل جیسی اتحادی پارٹیوں کے لیے اب بھی 3 عہدہ خالی ہے۔Tamil Nadu CM Vijay expands cabinet; Rajesh Kumar and P Vishwanathan sworn in as ministersRead @ANI Story I https://t.co/wVNAOdSqmX#Vijay #RajeshKumar #PVishwanathan #TVK pic.twitter.com/Eep7wVsHkp— ANI Digital (@ani_digital) May 21, 2026آج بطور وزیر حلف لینے والے 21 اراکین اسمبلی ٹی وی کے سے ہیں، جن میں شریناتھ، کملی ایس، سی وجے لکشمی، آر وی رنجیت کمار، ونود، راجیو، بی راج کمار، وی گاندھی راج، متھن راجا پی، جگدیشوری کے، راجیش کمار ایس، ایم وجے بالاجی، لوگیش تمل سیلون ڈی، وجے تملن پارتھیبن اے، رمیش، پی وشواناتھن، کمار آر، تھیناراسو کے، وی سمپت کمار، محمد فرواس جے، ڈی سرتھ کمار، این میری ولسن اور وگنیش کے شامل ہیں۔وزیر اعلی بنتے ہی تمل ناڈو کو وجے نے دیا تحفہ، 200 یونٹ مفت بجلی اور خواتین کے لیے اسپیشل فورس کا اعلانقابل ذکر ہے کہ وجے کی قیادت والی حکومت میں شامل ہونے والے 2 کانگریس اراکین اسمبلی راجیش کمار اور ترو پی وشوناتھن ہیں۔ تقریباً 6 دہائیوں میں یہ پہلی بار ہے جب کانگریس تمل ناڈو میں حکومت کا حصہ بننے جا رہی ہے۔ پچھلی بار کانگریس نے ایم بھکت وتسلم کی قیادت میں حکومت چلائی تھی، جو ریاست میں کانگریس کے آخری وزیر اعلیٰ تھے اور ان کی مدت کار 1967 میں ختم ہوئی تھی۔ 1967 کے تاریخی اسمبلی انتخاب میں انادورائی کی قیادت والی ڈی ایم کے نے کانگریس پارٹی کو شکست دی تھی۔ تب سے لے کر اب تک کانگریس ریاست میں کسی بھی حکومت کا حصہ نہیں رہی تھی۔ اب وجے کی قیادت والی کابینہ میں شامل ہو کر پارٹی طویل عرصے بعد اقتدار میں واپسی کی ہے۔