سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 3 غیر ملکی گرفتار

Wait 5 sec.

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز نے حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر تین مصری غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے حج کے سرکاری پرمٹ کے بغیر کچے راستوں اور وادیوں کے ذریعے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، گرفتار شدگان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔حج ضوابط کی پاسداری کی اپیل:حکام نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سال 2026 کے حج سیزن کے ضوابط اور ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔حکام نے واضح کیا کہ عازمینِ حج کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون لازمی ہے اور قوانین کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت قانونی سزائیں دی جائیں گی۔خطبہ حج 35 زبانوں کے ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گاحکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر درج ذیل نمبروں پر اطلاع دیں: مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبہ (الشرقیہ) میں 911 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ مملکت کے دیگر تمام علاقوں کے لئے 999 پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔